چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک چترال سلیم خان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جغورچترال کاافتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے فیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہوں۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول جغور اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔مڈل سکول کو ہائی درجہ دینے کا مقصد ں کے طالبات اپنے گھرکے دہلیزمیں تعلیم حاصل کر سکیں گیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اب اپنی روایتی ذمہ داریاں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔ عورتوں کی تعلیم کی اہمیت کا شعور اب دنیا کے کسی بھی معاشروں میں بھی اجاگر