چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) انصاف یوتھ ونگ ضلع چترال کے صدر ضیاء الرحمن نے قائد تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ورکرز کی تحفظات کو دور کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایم پی اے بی بی فوزیہ کے ووٹ کی تصدیق کی جائے اور ان پر لگائے گئے الزام کو ثبوت کے ساتھ میڈیا کے سامنے لائی جائے ۔ ضلعی کابینہ کے دیگر ارکان مقبول الرحمن، محبوب الرحمن ، رحیم اللہ، رفیق الدین، محمد عادل اور سجاداللہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی بے گناہی کی قسم کھائی ہے اور ایک مسلما ن کبھی بھی قرآن عظیم الشان پر جھوٹی قسم نہیں کھاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پارٹی کارکن وہ قائد تحریک عمران خان کی طرف سے اس نازک موقع پر پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے الگ