چترال ( محکم الدین ایونی ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول صحن ایون و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے پاکستان پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام حکومت اٹلی کے تعاون سے گذشتہ روز انرولمنٹ کمپین کے سلسلے میں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا ۔ جس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی ، چیرمین پی ٹی سی محمد نیاز خان دیگر ممبران اور اساتذہ و نے شرکت کی ۔ واک تقریبا ایک کلومیٹر ائریے تک جاری رہا ۔ جس کے بعد شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل رحمت الہی ، چیئرمین پی ٹی سی محمد نیاز، قربان زار ، محمد سیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ واک کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے ۔ جو ابھی تک سکولوں میں داخل نہیں کئے گئے ہیں یا داخل ہونے کے بعد کسی وجہ سے وہ سکول چھوڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ پی پی آر پراجیکٹ میں اے اکے آر ایس