چترال (ڈیلی چترال نیوز) پیرکے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میںڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ اور ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی،ڈاکٹرگلزاراحمداورڈاکٹرکمال نے بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے ساتھ ضلع چترال کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے حاضرین کو بتایاکہ ا ن چوبیس یونین کونسلوں میں 69400بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ جس کے لئے کل 505ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان میں رومنگ ، ٹرانزٹ ، فیکس اور 457موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔جبکہ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 117ایریاانچارجزتعینات کئے گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یہاں پر واقع افغان مہاجرین کے بھی پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے مہم کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے