چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ میں سہ روزہ سائنس اینڈآرٹ ایگزبیشن شروع ہوگئی جس میں سرکاری اور غیر سرکاری سیکٹر کے سکولوں اور کالجو ں سے طلباء وطالبات سائنس کے مختلف مضامین فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس ، ریاضی اور آرٹ میں سینکڑوں پراجیکٹ پیش کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال نے فیتہ کاٹ کرنمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ چترال کے اسٹوڈنٹس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور آغاخان ہائر سیکنڈری میں کوالٹی ایجوکیشن کی خصوصی تعریف کی جس کے قیام کے پانچ سالوں کے اندر درجنوں طلباء پاک آرمی میں