چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال سکاوٹس کے26ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہفتے کے دن دروش چھاونی میں منعقد ہوئی جس میں زیر تربیت 107ریکروٹ نے کامیابی سے باقاعدہ طور پر چترال سکاوٹس میں شامل ہوگئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور نارتھ راحت نسیم احمد خان نے ریکروٹوں سے حلف لیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی زندگی کایہ دن ناقابل فراموش ہوتا ہے جس میں وہ ہر لمحہ مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا عظیم جذبہ لئے ہوتا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف محاذوں پر چترال سکاوٹس کی بہادری وشجاعت کی عظیم کارناموں کا ذکرکرتے