چترال (دیلی چترال نیوز) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے AQCESSپراجیکٹ کے تحت ضلع بھر سے آئے ہوئے بارہ مختلف ویلج کونسلوں اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس او) کے نمائندوں اور ویلج سیکرٹریوں کو صحت فنانسنگ ، ماں اور بچے کے حقوق پر آگاہی اور ویلج کونسل کی سول رجسٹریش پر تربیت کاری کی گئی تاکہ یہ ادارے ماں اور بچوں کے حقوق کو اجاگر کرسکیں اور پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی سول رجسٹریشن میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چار دن تک جاری رہنے والی اس ٹریننگ کے احتتامی تقریب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے صدارت کی اور ایل ایس اوز کے نمائندہ تنظیم سی سی ڈین این کے چیر مین سرتاج احمد خان ، ممبران ضلع کونسل شہزادہ خالد پرویز، حاجی شیر محمد اور اے کے آر ایس پی کے منیجر آئی ۔ڈی فضل مالک اور لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر فہیم الجلال بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ویلج کونسل اور ایل ایس اوز کی بنیادی اہمیت ہے اور ان کے دو اہم نوعیت کے پروگرامات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اے کے آرایس پی نے درست قدم اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویلج کونسلوں کے ناظمین اور ذمہ داران نے حکومت کی طرف سے خاطرخواہ حوصلہ افزائی نہ ہونے کے باوجود چترال کے طول وعرض میں سیلاب اور زلزلے کی صور ت میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور مسائل ومصائب میں کمی لانے میں جو کارنامے سرانجام دئیے ، وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے سول رجسٹریشن کے حوالے سے کہاکہ یہ ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر پیدائش وموت،