چترال ( نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کی مکمل بیخ کنی صرف اور صرف نوجوان ہی کرسکتے ہیں اور کرپشن کو ختم کرنے میں حکمران واقعی مخلص ہیں تو وہ نوجوان کو اعتماد میں لے لیں، اس پر بھروسہ کریں اور ان کی بے پناہ قوت و صلاحیت کو بروئے کارلائے تو کسی کرپشن کے خلاف کسی نیب یا دوسرے ادارے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔ گذشتہ روز چترال میں جے آئی ۔یوتھ کے زیراہتمام تقریب سیرت النبی کے سلسلے میں ذہنی ازمائش کے پروگرام کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ، ترقی کی ریل گاڑی کو آگے چلانا، قوم کومنزل مقصود تک پہنچانا ان ہی کا کام ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن پرہم ایٹم بم سے ذیادہ فخرکرسکتے ہیں جن کو اللہ نے اس ملک کے لئے نجات اور ترقی کا ذریعہ بنائی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ان کی شخصیت اور کردار کو مطلوبہ سانچے میں ڈھال دیں اور انہیں وی وی آئی پی کی حیثیت اور عزت دے دیں تو قوم کی ترقی کی چابیاں ان کی جیبوں میں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگیوں میں اسی سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرکے کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکتے