چترال (ڈیلی چترال نیوز) سابق صوبائی وزیروضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے چترال ٹاون میں ضلعی دفترکے افتتاح کے موقع پر پارٹی جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عنقریب چترال میں تحصیل اوریوسی لیول پرورکروں سے باہمی مشاوارت سے نئے دفاترکھولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈال کر وفاقی حکومت نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا اندازہ ہو رہا ہے۔تحریک انصاف دراصل تحریک انتقام بن چکی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو ہدف