چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ایون کے مقام پر ایس آرایس پی کے تعمیرکردہ ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے ویلج کونسل ایون ٹو کو بجلی سے محروم رکھنے کے خلاف اہالیان ایون کا احتجاجی دھرنا جمعہ کے روز چوتھے روز میں داخل ہوگئی اور علاقے کے ہزاروں افراد بچوں سمیت ایون پولو گراونڈ میں احتجاجی دھرنا دئیے رکھا جبکہ جمعہ کے روز احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل ایون ٹو کے ناظم محمد بصیر اور معززین علاقہ حاجی ظہیر الدین، محمد رحمان ، اسداللہ جان اور دوسروں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ یورپین یونین کے فنڈ سے ایون گاؤں کے لئے بنائی 700کلوواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی گھر سے گاؤں کے بڑے