چترال(نمایندہ ) چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور برفباری سے چترال بھر کے فصلوں , درختوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
لواری ٹنل روڈ پر 6انچ تازہ برف پڑنے سے ٹریفک مکمل بند ہو چکی ہے ۔ جس کے نتیجے میں لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں مسافرگاڑیاں برفباری کی وجہ سے پھنس گئی ہیں ۔ اورمسافر گاڑیوں میں سوار مردو خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک طرف ٹنل پر برف کی و جہ سے مسافر اپنی منزل تک پہنچنے سے قاصر ہیں تودوسری طرف ہوٹل والے مجبورمسافروں سےکھانے پینے کی منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں ۔ جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خصوصا دیر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر