چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چھترار کے نام سے چترال پریس کلب کے ششماہی مجلہ کے پہلی شمارے کی رونمائی پیر کے دن مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی تھے جبکہ آغا خان ایجوکیشن سروس کے چترال اینڈ گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بریگیڈئر (ریٹائرڈ ) خوش محمد نے صدارت کی ۔ ڈی ۔سی چترال نے فیتہ کاٹ کر مجلے کی رونمائی کرنے کے بعد اپنے خطاب میں میڈیا کی اہمیت اور مقام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر کوئی صحافی بنا ہوا ہے لیکن باقاعدہ صحافت کرنے والے اپنی خبروں کے معیار کے حوالے سے ان سے ممتازنظر آئیں اور ان کا کوئی خبر تحقیق اور تصدیق کے بغیر نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی قوت اور اثرپذیری کے حوالے سے امریکی