چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )چترال کے ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چترال جیسے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلباء وطالبات کو میڈیکل اور انجینئرنگ سمیت دوسرے پروفیشنل اداروں سمیت مقابلے کے امتحانات کے لئے تیار ی میں شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی خدمات کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اس کی ترقی واستحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کی بھی تعریف کی ہے۔ اسامہ شہید اکیڈیمی کی طرف سے ان کا ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے طور پر پشاور سول سیکرٹریٹ تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق، گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین ، گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسرمسرت جبین، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور اسامہ اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فدا ء الرحمن نے خطاب کیا ۔مقررین نے اکیڈیمی کی اہمیت وافادیت بیان کرنے کے ساتھ منہاس الدین کی