چترال(محکم الدین) ڈی پی او چترال کیپٹن (ر)فرقان بلال کی زیرصدارت پولیس لائن چترال میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔جس میں ناظمین , کونسلرز,تجار یونین چترال کے ذمہ داران اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں DRC پبلک لیزان کمیٹی کے ذریعے سے سول نوعیت کے کیسز حل کرنے ,منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے ,نو عمر موٹر سائکل سواروں کے خلاف کاروائی کو موثر بنانے ,چترال بازار میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے , بازار میں چوری و ڈکیتی کی واراداتوں کی روک تھام , آتشبازی کے سامان پر پابندی اور بعض معذور افراد کی بطور ٹیکسی ڈرائیور گاڑی چلانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر کہا گیا ۔ کہ جابجا اڈے کھولے جا رہے ہیں ۔ جن کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بلکہ ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑ رہا ہے ۔ اس موقع چترال بائی پاس روڈ پر جگہ جگہ پارکنگ بنا کر گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ ڈی پی او چترال نے عوامی مسائل سننے کے بعد یقین دلایا ۔ کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے چترال بازار میں چوری اور ڈکیتی کی وارات