چترال(محکم الدین ) چترال کے ممتاز ادیب و شاعر ، محقق و مصنف مولا نگاہ نگاہ ؔ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال چترال میں گذشتہ روز منعقد ہوا ۔ جس میں امریکہ میں گذشتہ کئی سالوں سے رہائش پذیر ایون چترال کے مایا ناز شاعر و ادیب صالح نظام صالح ؔ مہمان خصوصی اور معروف ادبی شخصیت اقبال حیات صدر محفل تھے ۔ جبکہ دیگرمہمانوں میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ؔ ، مرحوم کے بھائی زار عجم لال و غیرہ شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض صلاح الدین صالح نے انجام دی ۔ تعزیتی ریفرنس میں ضلع بھر سے شعراء و اُدباء اور مرحوم سے عقیدت رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ یہ اپنی نوعیت کا چترال میں طویل ترین تعزیتی ریفرنس تھا ۔ جو باوجود شدید سردی کے پانچ گھنٹے تک جاری رہا ۔جو کہ ادباء و شعراء کی مرحوم کے ساتھ دلی محبت اور عقیدت کی عکاس تھی ۔ ممتاز دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ؔ نے اپنے مقالے میں مولانگاہ نگاہ ؔ کی حالات زندگی،بطور اُستاد و آفیسر اُن کی علمی خدمات اور کھوار ادب و ثقافت کے حوالے سے اُن کی تحریری اور تحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ نگاہ مرحوم کی زندگی ادبی کاموں سے بھر پور تھی ، اسی بنیاد پر نام پیدا کیا ۔ اور شاعری اور نثرمیں کھو تہذیب و ثقافت کا بھر پور رنگ جمایا ۔جبکہ مولانا نقیب اللہ رازیؔ نے اُن کے ساتھ مختلف مواقع پر ادبی