چترال ( نمائندہ ڈِلی چترال) پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی طرف سے پلوامہ واقعہ کا الزام لگاکر جنگ کی دھمکیاں دینے پر چترال کے عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور خبردار کیا ہے۔ کہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والی ہر آنکھ نکال دیا جائے گا۔ اور دشمن کی طرف سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اتوار کے روز سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی قیادت میں دروش،کالاش ویلیز،ایون ،گرم چشمہ اوراپرچترال اوردیگرعلاقوں سے ہزاروں لوگوں نے انڈیا کی طرف سے پاکستان کو دھمکی دینے کے خلاف ریلیاں نکالیں۔اور بعد آزاں امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کی زیر صدارت اتالیق چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری نسیم احمد ،قاری جمال عبد الناصر، وقاص احمد ایڈوکیٹ ، نابیک کالاش ایڈوکیٹ، چارویلو نور احمد خان، سلطان خان، جہانگیر جگر وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے عوام ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے پاک