چترال (نامہ نگار)گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر اپر چترال کے عوام نے 12 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں 11 فروری کو ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی عوام سے مذاکرات کیلئے بونی آئے تھے ۔ بونی میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے عہدہ داران، عوامی نمائندگان، تجار یونین اور سول سوسائٹی کے ممبرانِ سے ایم این ایچ چترال نے وعدہ کیا تھا کہ 15 مارچ تک اپر چترال کیلئے 7 میگاواٹ کا الگ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا اور ٹرانسفارمر نصب ہونے تک بجلی کی بلا ناغہ سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس وعدے کے پیش نظر عوام نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے MNA کی یقین دھانی پر 15 مارچ تک کا ٹائم دیا۔ اس میٹنگ کے چند دن کے اندر ٹرانسفارمر کا ٹینڈر ہوگیا اور 26 فروری کو ٹھیکہ بھی دیا جا چکا ہے ۔ٹرانسفارمر کیلئے کوشش کرنے پر ہم اپنے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بجلی کی سپلائی کی موجودہ صورت حال نہ ہونے کے برابر ہے۔ 18 سے 20 گھنٹے کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے عوام انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔ رواں سال بارشیں بھی کافی ہوئی ہیں اور مارچ کے مہینے میں پانی کی کمی خارج از امکان