چترال (ڈیلی چترال نیوز)برطانوی شاہی جوڑے نے وادی چترا ل میں صدیوں سے بسنے والے کالاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لیتے رہے۔وادی بمبوریت آمد پرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ چترال کے ریجنل ایمرجنسی مینجمنٹ پروگرام افیسر محمدولی نے شاہی مہمان کو کلائمیٹ چینج کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں یہ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہے اور مستقبل میں بھی بھیانک قسم کے خطرات سے دوچار ہے جس کے لئے ابھی سے تیاری کرنے اور کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ(آکاہ) چترال میں گذشتہ 20سالوں سے قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے