چترال (بشیر حسین آزاد) بدھ 23اکتوبر2019ء کوسنو لپرڈ فاونڈیشن چترال او ریو نیورسٹی آف چترال نے مشترکہ طور پر برفانی چیتے کا عالمی دن یو نیور سٹی آف چترا ل میں منا یا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پی ڈی چترال یونیورسٹی ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔شرکاء میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈویژن چترال محمد ادریس، سنو لپرڈ فاؤنڈیشن کے نما ئندہ اعجاز الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر این ٹی ایف پی فارسٹ ڈیویژن چترال اعجاز احمد کے علاوہ یونیورسٹی آف چترال کے فکلیٹی ممبرز اور سنولپرڈ فاؤنڈیشن چترال کے نمائندہ گان بھی شامل تھے۔پروگرام میں یونیورسٹی آف چترال کے طلباء نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔مہمان خصو صی ڈاکٹربادشاہ منیر بخاری نے اپنے خطاب میں قدرتی وسائل کی تحفظ کے اسلامی نکتہ نظر اور معاشی و معاشرتی فوائد پر تفصیلی خطاب کیا۔سنولپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے اعجاز الرحمن نے بر فانی چیتے کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ بر فانی چیتا جو کہ پہاڑی سلسلوں میں رہنے والا سب سے بڑا شکاری جانور ہے۔یہ جانور پہاڑی ما حو لیاتی نظا م کو بر قرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس کی مو جود گی کسی بھی بہترین پہاڑی ما حو لیاتی نظام کی ضمانت ہے لیکن بد قسمتی سے کچھ ما حو لیاتی تبدیلیوں اور انسانی بے حسی کی وجہ سے یہ انتہائی نا یاب جا نور معدومی کی طرف جا رہا ہے۔ اس کی تحفظ ہمارے معاشرتی زمہ داری ہے۔ سنو لپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے اُٹھا ئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنو لپرڈ فاؤنڈیشن 2008سے عوامی اشتراک سے اس نا یاب جانور کی تحفظ کے لئے کام کررہا ہے اور اس کے لئے ما حو لیاتی تبدیلیوں اور انسانی خطرات کو کم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرتا ہے۔ اس سلسلے میں سنولپرڈ فاؤنڈیشن پا کستان جی ای ایف کی تعاون اور یو این ڈی پی کی وساطت سے وزارت ما حو لیات کے ساتھ مل کر ایک منصوبے پر عمل در آمد کر رہا ہے۔ آج کا یہ خوبصورت پروگرام بھی اس منصوبے کی وساطت سے منعقد ہوا۔اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ جو کہ عوام کے معا شی و معاشرتی ترقی کے علا وہ ما حو لیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔ معاشی اور