Site icon Daily Chitral

چترال لیوی کے 4 جوانوں کو حوالدار، 6 کونائیک اور 9 کو لانس نائیک کے رینک پر ترقی کے بیج لگا دئیے گئ

چترال/چترال لیوی کے 4 جوانوں کو حوالدار، 6 کونائیک اور 9 کو لانس نائیک کے رینک پر ترقی کے بیج لگا دئیے گئے۔ ہفتے کے روز منعقدہ تقریب میں ڈپٹی May be an image of 3 people, people standing and outdoors

کمشنر لویر چترال حسن عابد اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے ترقی پانے والے جوانوں کے کاندھوں پر بیج لگا نے کی رسم ادا کی۔ اے ڈی سی عبدالولی خان بھی اس موقع پر  موجود تھے۔ لیوی فورس کے کمانڈنٹ اور ڈی سی حسن عابد  لیوی فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ اور اے سی ثقلین سلیم نے کہاکہ اگلی رینک پر ترقی سے زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں 

اور انہیں اس فورس کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنا ہے جس کے وہ امین ہیں۔ حوالدار کے رینک پرترقی پانے والوں میں فضل محمد،ٹیکا خان،البر حیات،گمبارک خان۔ نائیک کے 

رینک پر پہنچنے والے امیرحسین،عبیداللہ،ناصر اللہ،جاوید احمد،گل محمد،شاہ وزیراور لانس نائیک پروموٹ ہونے والے خوش نصیبوں میں عالمگیر خان،عبدالواحید،وقار احمد،گل اعظم خان،باچا خان،محمد جمیل،محمد ظاہر شاہ،محمد نسیم اورخلیل الرحمن شامل ہیں۔

Exit mobile version