Site icon Daily Chitral

ستمبر کے وسط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان چترال اکنامک زون کا افتتاح کرینگے ۔چترال اکنامک زون کے لئے مزید 10ایکٹر اراضی حاصل کی جائے گی

پشاور/ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے کے پی ازمک چیف ایگزیکٹیو جاویدخان خٹک سے صوبے میں قائم ہونے والے نئے اورپہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالہ سےاہم اجلاس منعقدکی۔ خیبرپختونخوا میں گیارہ بڑے انڈسٹری اسٹیٹ قائم کردی گئی ہے جبکہ آئندہ دس سالوں میں مزید19سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے لئے صوبائی حکومت نے پلاننگ شروع کردی ہے۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے علاوہ چترال، ڈی آئی خان، صوابی،دیر،مردان،جلوزئی نوشہرہ، مہمند،باجوڑ، کوہاٹ، حیات آباد،گدون،حطارسمیت نئے اور پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹ میں انفراسٹریکچربحالی،پلاٹ الائمنٹ،سرمایہ کاری اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کے پی ازمک کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات دورکرنے کے لئے اجلاس منعقدکی۔ سرتاج احمد خان نے جاوید خان خٹک کو نئے او رپہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹ میں بزنس کمیونٹی کے مشکلات اور مسائل سے انھیں آگاہ کیا،ستمبر کے وسط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواچترال اکنامک زون کا افتتاح کرینگےاور ساتھ چترال اکنامک زون کے لئے مزید 10ایکٹر اراضی حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ماربل، جیمز، آرمز اور کرش پلانٹ کو دریپش مشکلات سے چیف ایگزیکٹیو کو آگاہ کیا۔اس موقع پر جاوید خٹک نے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان کے تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایف پی سی سی آئی کے مشاورت پرنئے اور پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل ومشکلات حل کرنا ہمارا مشترکہ مشن ہیں، اس حوالہ سے جلد جلوزئی، مہمند، چترال اور دیگر اکنامک زون کا مشترکہ دورہ کیا جائے گا۔سرتاج احمد خان نے اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان، معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان اورسیکرٹری انڈسٹری کی ہدایت پر کے پی ازمک صوبے کو انڈسٹریل حب بنانے کے کوششوں کو سراہا اور صوبے کو انڈسٹریلائزیشن کے دوڑ میں شامل کرنے پر صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کی جبکہ ایف پی سی سی آئی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Exit mobile version