دہشت گردی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیااورلوگوں کااعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کاقلع قمع کردیا،میجرجنرل نادرخان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) جنرل افیسر کمانڈنگ ملا کنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کہاہے کہ قیام امن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے سول انتظامیہ سے مل کر ترقیاتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سوات میں مثالی امن قائم کی اور دہشت گردوں کو سوات کے مٹی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیاورلوگوں کااعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کاقلع قمع کردیا۔ڈی سی ہاوس چترال میں سیاسی ،سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے سربراہاں سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام مل کر اْن عناصر پرکڑی نظر رکھیں جو ملک و قوم کیخلاف منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے پاک فوج شانہ بشانہ کر دار ادا کریں۔میجر جنرل نادر خان نے چترال کی سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کی حیثیت سے مل کرکام کریں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈرپرفل پروف سیکورٹی کی وجہ سے دہشت گردوں کاملاکنڈڈویژن میں داخلہ ناممکن بنادیاہے جس سے نہ صرف ہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے بلکہ کامیاب اپریشن سے دہشت گردوں کی کمرتوڑکررکھ دی ہے ۔2 جی او سی ملاکنڈ ڈویڑن میجر جنرل نادر خان کہاکہ سیلاب نے چترال میں بڑی تباہی مچا دی ہے۔ لیکن پاک آرمی مقامی لوگوں کے تعاون سے ان مشکلات پر قابو پانے میں کا میاب ہو گی۔چترال کے عوام نے اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہرمشکل کاصبرتحمل سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی توجہ چترال کی طرف ہے۔یہاں کے لوگ ایماندار،دینداراور محب وطن ہیں میراتبادلہ کھاریان کوہوچکاہے جب بھی آپ وہاںآئیں تومجھے بڑی خوشی ہوگی۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ،ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑائچ،پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ثقافت اور رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ ،سابق ایم پی اے ضلعی صدرمسلم لیگ(ن)سیداحمدخان،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی،جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیرمولانا جمشیداحمدنے جی او سی ملاکنڈ ڈویڑن میجر جنرل نادر خان کی چترال کے ساتھ والہانہ محبت اورخدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔ عوام نے پاک فوج کیساتھ مل کر کام کر نے اور علاقے میں امن وآمان بر قرار رکھنے کا عہد کیا۔ نظامت کی فرائض ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ انجام دے رہے تھے۔

Exit mobile version