Site icon Daily Chitral

دے فرسٹ ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب

چترال کی تاریخ میں پہلی بار شہداء پولیس کی یاد میں ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ اور فٹ بال ایسوسیشن کے زیر اہتمام انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول چترال کے گ راؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان صاحبہ تھی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کی گئی ۔ مہمان خصوصی کھلاڑیوں اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے شہداء پولیس کے یاد میں ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version