Site icon Daily Chitral

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کا اپنے آفس میں ڈی۔ار۔سی ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات

چترال(نامہ نگار)ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر کو چاروں سرکلز کے چیرمین صاحباں نے ڈی۔ار۔سی کے مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تمام ڈی آر سیز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور انہیں اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ لوئر چترال میں ڈی ار سیز کے قیام سے لیکر اب تک 896 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 738 حل کیے گئے جبکہ 158 مزید قانونی کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت ہوئیں اور 7 درخوستیں زیر سماعت ہیں۔

Exit mobile version