Site icon Daily Chitral

بی ایچ یو نشکومیں اسٹاف کی غیر موجودگی کے خلاف بھرپور احتجاج اسٹاف نہ دینے کی صورت میں ہسپتال کوتالہ لگا کر ڈی ایچ او اپر چترال کے خلاف احتجاج کا اعلان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) نشکوہ،مداک،زیزدی اور ملحقہ علاقے کے عوام نے بی ایچ یو نشکومیں میں اسٹاف کی عدم دستیابی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظااہرےسے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف تورکھو موڑکھو کے سینئر نائب صدر پرنسپل محمد ذاکراوردوسروں نےکہا کہ ڈی ایچ او اپر چترال کی مسلسل لا پرواہی کی وجہ سے گزشتہ سال سے بی ایچ یو نشکومیں میں ٹیکنیشن، ایل ایچ وی اور دوسرے اسٹاف مو جود نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بار بار مطالبے کے باوجود ڈی ایچ او اپر چترال اس ایشو کو نظر انداز کر رہا ہے احتجاجی جلسے سے جنرل کونسلر وی سی مداک شاکر احمد ،سابق یوتھ کونسلر و صابق صدر آ ئی ایس ایف چترال جہانزیب الرحمٰن ،پاکستان راہ حق پارٹی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری نزیر زبیر اور سماجی کارکن رحیم الدین سنگین نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں ڈی ایچ او اپر چترال سے پرزور مطالبہ کیا کہ دو دن کے اندر اندر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ورنہ علاقے کے کے عوام کو لیکر مزکورہ بالا ہسپتال کو تالہ لگاکر بھرپور احتجاج کرینگے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا زمہ ڈی ایچ او اپر چترال ہونگے
مقررین نے صوبائی حکومت ،وزیر اعلیٰ ،وزیر صحت ، سیکرٹری ہیلتھ ،ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی اور ایم این اے چترال عبد اللطیف سے بھی مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو نشکومیں دوسرے اسٹاف کے ساتھ MBBS کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مزکورہ ہسپتال میں دوائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی حکم دیں

Exit mobile version