Site icon Daily Chitral

تعلیم کے ہی بل بوتے پر پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے بچیوں کے والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کرائیں۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال جغورمیں تقربیاً2کروڑ32لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے بنے والی گرلز ہائی سکول کی نئی بلڈنگ کافیتہ کاٹ کرباقاعدہ طورپر افتتاح کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے کہاکہ درس گاہوں کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کی روشنی پھیلے گی۔ مذکورہ تعلیمی اداروں کے قیام سے علاقے کے بچے مستقبل کے قابل معمار بنیں گے۔انہوں نے کہاتعلیم کے ہی بل بوتے پر پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے بچیوں کے والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم
7کی روشنی سے روشناس کرائیں۔ موجودہ سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں علم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے بچوں اور بچیوں کا تعلیم یکساں طور پر ضروری ہے تاکہ یہاں کے عوام ترقیافتہ اقوام کے صفوں میں کھڑے ہوسکیں اور علاقے سے مستقل بنیادوں پر پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے اٹھائیں۔اس موقع پرسندنی،سردار،گل آغا،شیرافگان،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،شریف حسین،میردولہ جان ایڈوکیٹ،بشیراحمداوردیگرمقریریں نے ایم پی اے سلیم خان کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ویلج کونسل جغورکے چیئرمین سجاد اور اُن کے اس فعل پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہیں کہ انہوں نے ایم پی اے کی فنڈزسے تعمیرہونے والے سکول کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بلدیاتی نمایندوں کو اُن کاموں کا افتتاح کرنا چاہیے ۔ جن منصوبوں پر اُن کے اپنے فنڈ خرچ ہو چکے ہوں ۔ بلدیاتی نمایندگان کا کام گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت ہے ۔ اور یہی اُن کے ساتھ سجتا ہے ۔

Exit mobile version