319

اپر چترال والوں کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے اور بامعنی بنانے کیلئے کم ازکم دس ارب روپے کی ضرورت ہے؍صفت زدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)چترال صفت زدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 8نومبر2017کوسب ڈویژن مستوج کوعلیحدہ ضلع بنانے کااعلان کیاجاہارہے جوکہ انتہائی خوش آئنداقدام ہے اوراپرچترال والوں کادرینہ مطالبہ بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کوعلیحدہ ضلع بناکرڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوتعینات کرنے سے علاقے کامسائل حل نہیں ہوں گے۔ضلعے کے اعلان کے ساتھ ساتھ کم ازکم دس ارب روپے پیکچ کابھی بندوبست کیاجائے اگرایسانہ ہواتواہم اس کوصوبائی حکومت کاسیاسی چال تصورکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر موجودہ حکومت اعلان دو تین سال پہلے کرچکی ہوتی تو اب تک نیا ضلع اپنے ہاؤں پر کھڑا ہوچکا ہوتا جسے ہم صوبائی حکومت کی کامیابی اور چترال کے لیے ایک بہتر کوشش قرار دے سکتے تھے. اب جبکہ انتخابت قریب آرہے ہیں جملہ وسائل کے بغیر محض ضلع کا اعلان صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کے سوا کوئی معنی نہیں رکھتا. اس لیے ہم امید رکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت اپر چترال والوں کی اس دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے اعلان کو بامعنی بنانے کے لیے ضلعے کے ساتھ کم ازکم دس ارب روپے فنڈزکابھی اعلان کریگا تونئے ضلع کا خیر مقدم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں