چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بدھ کی رات سہ روزہ نجی دورے پر بذریعہ سڑک لواری ٹنل سے گزرتے ہوئے چترال پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق وہ جمعرات کے روز گولین گول وادی جانے والے تھے لیکن ناسازی طبع کی بنا پر وہ چترال سکاوٹس کے افیسرز میس سے باہر نہ نکل سکے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ گولین گول، شندور جھیل اور کالاش وادی بمبوریت وزٹ کرنے کے بعد 23ستمبر کو پیر کے دن واپسی کا پروگرام بنالیا تھا۔
191