چترال ( نذیراحمدشاہ) گزشتہ رات قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں چترال ٹاؤن کے گاؤں اچینگول بکراباد میں گھر کی دیوار گرنے سے شیر اعظم شاہ کی بیوی کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے پشاور ریفر کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق خاتون کو ایمرجنسی میں پشاور منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس ریسکیو 1122 کے پاس دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے خاتون کی حالت مزید خراب ہورہی ہے
257