پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد قاقلشٹ اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ منایا گیاجوکہ یکم مئی سے 7 مئی 2024 تک جاری رہا یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ ایسی بلندی، ایسی پَستی۔۔۔۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر وادی نلتر کا ایک روزہ مطالعاتی دورہ……….خاطرات :امیرجان حقانی داد بیداد..پرستان قبل ازاسلام..ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی چترال میں زبانوں سے متعلق مہراکہ ۔ زبانوں کے تحفظ کیلئے ادارہ ایف ایل آئی کی خدمات پر خراج حسین ، چترال کی بارہ زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے مستقبل میں مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری کا غ لشٹ فیسٹول ہزاروں شائقین کے لئے تفریح کا ذریعہ بننے کے بعد اتوار کے روز احتتام پذیر موضوع: واپڈا اور متاثرین گولین گول ……..تحریر: ثناء شہاب برغوزی چترال پولیس کی شاندار کارکردگی ۔ غیر ملکی سیاح کو بر وقت ریسکیو کرکے اس کی جان بچائی ۔ ڈی پی او چترال اور چترالی عوام کی طرف سے پولیس کے کردار کی تعریف خیبرپختونخواکلچراینڈٹوراز م اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشت کمیٹی کے زیراہتمام اپر چترال میں جاری جشن قاقلشت فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے
571

صوبائی اور مرکزی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں ناکام

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سابق ایم این اے چترال اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبد الاکبر چترالی نے حکومت کو خبردار کیا ہے ۔ کہ پندرہ دنوں کے اندر چترال میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بسانے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ۔ تو تنظیم تحفظ حقوق سیلاب زدگان چترال کے پلیٹ فارم سے شدید احتجاج کا آغاز کیا جائے گا
۔چترال پریس کلب میں بدھ کے روز جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں اخونزادہ رحمت اللہ ، عبدالحق اورحکیم مجیب اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ چار مہینوں سے چترال کے طول و عرض میں سیلاب سے تباہ حال پانچ سو خاندان انتہائی مایوسی اور محرومی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں ۔صوبائی اور مرکزی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اور لوگ مختلف مخیر اداروں کے رحم و کرم پر ہیں ۔ جبکہ سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔اب بارش اور برفباری میں خیموں یا کھلے آسمان تلے وقت گزارنا ممکن نہیں ۔اس لئے فوری طور پر ان متاثرین کیلئے چھت کا انتظام کیا جائے ۔
مولانا چترالی نے کہا ۔ کہ چترال کے سیلاب کے دوران وزیر اعظم ،چیف آف سٹاف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے چترال کا دورہ کیا ۔ لیکن اس دورے سے چترال کے سیلاب متاثرین کو کچھ بھی نہیں ملا ۔ جو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ جبکہ متاثرین یہ توقع کر رہے تھے ۔ کہ اعلی حکومتی شخصیات کی آمد سے اُن کی بحالی کیلئے زیادہ دلچسپی سے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ لیکن یہ اُن لوگوں کیلئے محض ایک خواب ثابت ہوا ۔ وزیر اعظم کی طرف سے جانی نقصان کیلئے پانچ لاکھ اور مکمل تباہ شدہ مکان کیلئے چار لاکھ معاوضے کے اعلان پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا ۔ کہ پاک فوج نے سیلاب کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تاہم ایف ڈبلیو او کا کام غیر اطمینان بخش رہا ۔مولانا چترالی نے کہاکہ پاک فوج نے ریلیف کے مرحلے میں زبردست کارکردگی دیکھائی اور آرمی چیف نے خود چترال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاجس کے لئے چترال کے عوام ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاتاہم چترال کے عوام بونی روڈ، گرم چشمہ روڈ اور بمبوریت روڈمیں ایف ۔ڈبلیو ۔ او کے کام سے مطمئن نہیں ہیں جس کا آرمی چیف کا سخت نوٹس لینا چاہئے انہوں نے چیف آف سٹاف اور کور کمانڈر پشاور سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق احکامات دینے کا مطالبہ کیا ۔ ۔
مولانا عبد الاکبر نے کہا ۔ کہ گورنر کی طرف سے تعلیمی اداروں کے طلباء کی فیسوں کی معافی کے اعلان سے صرف کالج کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے ۔ جبکہ اس کا اطلاق یونیورسٹی سطح پر بھی ہونا چاہیے ۔ اور سیلاب سے متاثرہ چترال کے طلباء کو ایک سال کی بجائے دو سالوں کے فیسوں کی ریلیف دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے جنگلات کی کٹائی شدہ عمارتی لکڑیوں کو مقامی سطح پر نیلام کرکے متاثرین سیلاب کو دیا جائے ۔ تاکہ وہ اپنے مکانات تعمیر کر سکیں ۔ مولانا چترالی نے حکومت سے فوری طور پر سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے کے پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پشاور یونیور سٹی میں بیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام ڈیپارٹمنٹ میں چترال کے ختم کردہ سیٹوں کی دوبارہ بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں