344

آسٹریلیا میں پہلا چترالی وکیل بننے کا اعزاز

 
گرم چشمہ کے دوردراز گاؤں کندوژال سے تعلق رکھنے والے نظار علی ولد نادر خان نےپورے براعظم آسٹریلیا میں پہلے چترالی آسٹریلوی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا ہیں۔ نظار نے جیورس ڈاکٹر (قانون) کی ڈگری یونیورسٹی آف نیوساؤتھ ویلز سڈنی سے حاصل کرکے باقائدہ وکالت کا  لاۂسنس حاصل کیا ہیں ۔ ان کی ڈگری دنیا کے صرف 11 ممالک میں پڑھائی جاتی ہیں۔
 ۔وہ ناصرف چترال بلکہ پورے گلگت بلتستان میں سے بھی آسٹریلیا میں پہلے چترالی پاکستانی وکیل بن گۓ ہیں جو کہ تمام چترالیوں کے لیے فخر کی بات ہیں۔
نظار علی نے اپنی اس کامیابی کو خداوند تعالی کی رحمت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہیں۔ اس اعزاز کو انھوں نے چترال کے نام کرتے ہوۓآسٹریلوی وکیل بننے کی حلف برداری چترالی کھپول (چترالی ٹوپی) پہنے ہوۓسرانجام دی۔
 ان کا خواب ہیں کہ زیادہ سے زیادہ چترالی اعلی تعلیم حاصل کرکے چترال کی خدمت کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں