چترال (نمائندہ ) چترال کی جنگلات سے کاٹی گئی قیمتی عمارتی لکڑی چترال لیویز اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے براڈم چیک پوسٹ پر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تقریباً چار سو فٹ عمارتی لکڑی ٹرک میں چھپا کر رات کی تاریکی میں سمگل کی جا رہی تھیں۔ چترال لیویز نے بھاری مالیت کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر لکڑی اور گاڑی قبضہ میں لے کر چترال فارسٹ ڈویژن کے حوالے کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے عمارتی لکڑیوں کو فارسٹ کے حوالے کر کے لیویز اہلکاروں کو شاباشی دی۔
256