106

بکرآباد میں حالیہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کو پی ڈی ایم اے کی طرف سے فوڈ پیکچ تقسیم

وی سی ناظم جغور بکرآباد سجاد آحمد خان نے بکرآباد میں حالیہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کو پی ڈی ایم اے کی طرف سے فوڈ پیکچ تقسیم اس موقع پر بکرآبادکے سیاسی و سماجی کارکن و جنرل سیکریٹری الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال عمران الدین زین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وی سی ناظم نے بکرآباد میں مختلف متاثرہ جہگوں کا دورہ کیا اور بکرآباد میں خصوصاً ایک ہفتے سے پینے کے ساتھ گھریلو استعمال کے پانی کا کافی مسلہ ہے پانی کا مسلہ ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لٸے وی سی ناظم نے ایریگیشن چینل بکرآباد بالا کا دورہ کیا اس موقع پر بکرآباد کے عوام نے ایریگیشن چینل بحال کرنے میں مصروف عمل تھے۔ وی سی ناظم نے موقع پر ہی ایس ڈی او ایریگیشن اور متعلقہ ٹیکہ دار سے بات کرکے ایریگیشن چینل فوری بحال کرنے پر زور دیا اور علاقے کے لوگ جو کہ تین دن سے ایریگیشن چینل کے اندر مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے پر لگے ہیں اور ان کی مزدوری بھی وقت پر دینے کے لٸے ایس ڈی اور ایریگیشن سے بات کی۔ وی سی ناظم نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ بحیثیت وی سی ناظم جغور بکرآباد وہ اپنے عوام کو کسی بھی مشکل حالت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں