ہم اپنے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہجنہوں نے ہمارے پیارے لختِ جگر سید صادق حسین پیرذادہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لایے اور ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا اور ای میلکے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کےشریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فرداََ فرداََ ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم ڈیلی چترال اخبار کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالٰی آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین