480

پرل سکول اینڈ کالج بونی میں انٹر نیٹ لیپ کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب۔

بونی ( جمشید احمد) گذشتہ دن پرل سکول اینڈ کالج بونی میں انٹر نیٹ لیپ کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ٹی ایم او مستوج کریم اللہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف قانون دان عبدالوالی خان ایڈو کیٹ تھے دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ،تحصیل ناظم سب ڈویثرن مستوج مولانا یوسف، انسپکٹر شافی شفا، پرنسپل امتیازعالم ،حسین احمد اے کے ار ایس پی ،اصغر علی دیگر نمایاں تھے اس کے علاوہ عمائیدین علاقہ معتبرات، والدین اور سکول اور کالج کے طلباء اور طالبات کی کثیر تعدادشر کت کی پروگرام کا اغاز طالب علم شجاع الدین کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ اسٹیج کی فرائیض حبیبہ ولی اور شہنیلہ حسین نے انجام دیں ۔پروگرام میں سکول کے بچوں نے حمد ، نعت ملی نعمہ مزاحیہ خاکہ ،تقریر، ولکم سنگ ،ثقافتی شو وغیرہ پیش کی جس سے سامعین نے بے حد سراہا ابتدائی کلمات پرنسپل سردار حکیم نے پیش کر تے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا دیگر مقرریں میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے خطاب کر تے ہوئے علاقے میں تعلیم کی شرخ کو بڑھانے اور تعلیم کو فروغ دینے میں پرنسپل سردار حکیم کی کوشیشوں اور خدمات کو بے حد سراہا اور پروگرام کی تعریف کی۔ تحصیل ناظم مولانا یو سف نے علاقے میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی کار کر دگیوں کی تعریف کی اور منعقدہ پروگرام کو سراہا بعد میں انٹر نیٹ لیب کا افتتاح کیا گیا مہماں خصوصی عبدالوالی خان ایڈوکیٹ نے فیتہ کاٹ کرا نٹر نیٹ لیب کا افتتاح کیا اور خطاب کیا ۔اخر میں صدرے محفل ٹی ایم او مستو ج کریم اللہ نے اپنے صدراتی خطاب پیش کر تے ہوئے جدید دور میں انٹر نیٹ کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اخر میں سکول میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں