282

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کوخطرہ ۔۔۔حکومت گرنے میں صرف ایک ووٹ کا فاصلہ ،ملک ہلچل مچ گئی

پشاور (نیوزبائی روز نامہ اوصاف ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے مبینہ طور پر خیبر ٖپختونخوا حکومت گرانے پر غور شروع کر دیا گیا۔ خیبر ٖپختونخوا سمبلی اس وقت 123 ارکان پر مشتمل ہے حکومتی اتحاد میں شامل ارکان کی تعداد 70 بنتی ہے جس میں تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 61ہے اس کی اتحادی جماعت اسلامی کے 7 ممبران ہیں دو آزاد ارممبران حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن میں موجود تمام جماعتوں کے ممبران کی 53بنتی ہے ۔جن میں این اے پی کے ممبران کی تعداد 5ہے۔جمعیت علماء اسلام کے ممبران کی تعداد 16 ہے اور مسلم لیگ (ن) کے 16 اور پیپلز پارٹی 6اور قومی وطن پارٹی کے 10 ممبران ہیں۔ خیبر ٖپختونخواحکومت کو ختم کر کے نئی حکومت بنانا ناممکن نہیں مگر مشکل

ضرور ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے لئے جماعت اسلامی اور دو آزاد ممبران کو تحریک انصاف کے اتحاد سے نکالنا ہو گا۔ ان 9 ارکان کو اپوزیشن کے ساتھ ملانے حکومت مخالف ممکنہ اتحاد کے ممبران کی تعداد 62 بن جاتی ہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت صرف ایک ووٹ کمی کے باعث اکثریت سے اقلیت بن جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں