171

محکمہ صحت چترال گزشتہ کئی سالوں سے کامیاب پولیو کے خلاف مہم چلاکر علاقے کو اس موذی مرض سے پاک رکھا ہوا ہے؍ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایچ او چترال ڈاکٹراسراراللہ نے پولیومہم ٹیمزکے کارکردگی کامعائنہ کرتے ہوئے چترال کے مختلف علاقوں میں گھرگھرجاکردروازوں اورانگلیوں پرنشانات دیکھ کرتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہرفردکوکرداراداکرنے کی ضرورت ہے ۔اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے عوام الناس اپنے پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو ہر حال میں پولیو کے دوقطرے پلوانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اوراپنے پھول جیسے بچون کو جسمانی معزور سے بچانے کے لیے ہرمہم میں ہر بار پولیو کے قطرے پلوائیں اور قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت چترال گزشتہ کئی سالوں سے کامیاب پولیو کے خلاف مہم چلاکر علاقے کو اس موذی مرض سے پاک رکھا ہوا ہے تاہم یہ ایسا مرض ہے جو دیگر علاقوں سے متقل بھی ہوسکتا ہے۔اس لیے ہر صورت میں ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے خلاف ضرور قطرے پلوائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں