195

چترال میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تاجر دوست اتحاد پینل کا اعلامیہ

چترال (نمائندہ ) تاجر دوست اتحاد پینل کا ایک اجلاس نامزد صدارتی امیدوار بشیر حسین آزاد کے زیر صدارت چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پینل کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ تاجردوست اتحاد پینل کے حمایتی دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیاکہ عبوری کابینہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مخلص ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے لیے تیاریوں پربھی اطمینان کا اظہار کیا گیااورآئندہ کے لیے اور انتخابات کے دن کے لیے لائحہ عمل طے گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابات کی پر امن انعقاد اور باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے پینل کےممبران ہر ممکن کوشش کریں۔ اس سلسلے میں پینل کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ہر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تجار یونین چترال کے سابقہ صدر حبیب حسین مغل کی طر ف سے تاجر دوست اتحاد پینل کی حمایت کرنے پراُن کا خیر مقدم کیا گیا اور وضاحت کی گئی کہ سابقہ صدر کی طرف سے اشتہار میں جو باتیں لکھی گئی ہےیہ صرف اور صرف ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہیں اور تاجر دوست اتحاد پینل کے رائے کی ترجمانی نہیں کرتاہےاورتاجر دوست اتحاد پینل اپنےمد مقابل سمیت سب کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ چترال دوست اتحاد پینل لسانی اورقومی تعصب سےپاک ہے اس لئے ہر مکتب فکرکے لوگ اس کی حمایت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں