286

محنت اور خدمت انسانیت سے بڑھ کر کامیابی کی کوئی اور کنجی نہیں۔ نظریہ اسلامی اور خدمت انسانیت پہ یقین رکھتا ہوں۔ انجینئر فضل ربی جان

برنس (رپورٹ اقرارالدین خسرو ) چترالی کے معروف کاروباری ، سماجی و سیاسی شخصیت ، پیپلز پارٹی چترال کے اہم رہنما انجینئر فضل ربی جان نے برنس کے مقام پر نوجوانوں  اور علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کیلیے محنت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا میری سیاست سے وابستگی سب سے پہلے  برنس کے ایک اجتماع میں مولانا عبد الرحیم چترالی کی تقریر سے متاثر ہوکے اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت سے ہوئی۔
اسلامی جمعیت طلبہ میں ایک اسلامی سوچ اور نظریے کے تحت ہماری تربیت ہوئی،آج بھی اسلامی نظریہ اور خدمت انسانیت پہ یقین رکھتا ہوں۔ جماعت اسلامی کی اپنی نظریات کے خلاف کچھ غلط فیصلوں کیوجہ سے ان سے الگ ہونا پڑا۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ بھی چترال دوستی کیوجہ سے کیا۔ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے اور چترال کیلیے پیپلز پارٹی کی خدمات سب سے زیادہ ہیں۔ میں ذاتی طور پہ عوام کی وہ خدمت نہیں کرسکتا جو سیاسی پلیٹ فارم سے ممکن ہے۔ میں سیاست عوام کی خدمت کیلیے کرتا ہوں۔ ورنہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔
انجینئر فضل ربی جان اس موقعے پر کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ میچ برنس کرکٹ گراؤنڈ میں دومقامی ٹیموں اترش کرکٹ ٹیم اور ڈوکدور کرکٹ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں ڈوکدور ٹیم نے اوترش ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اشتیاق امین پچپن رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ مقصود علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل برنس ہیڈماسٹر ریٹائر سیف الدین اور پی پی پی سب ڈویژن چترال کے جنرل سیکرٹری عبدالصمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اور آخر میں انجینیئر فضل ربی جان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اور اپنی طرف سے ٹورنامنٹ انتظامیہ ،ونر اور رنر اپ ٹیمز کو نقد انعامات بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں