302

مستقبل کاچترال نوجوانوں کاچترال ہوگا؍انجینئرفضل ربی جان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سینئرنائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال انجینئرفضل ربی جان نے اپرچترال کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے وقت میں چترال کے نوجوان کوتیاراورمختاط ہوناپڑے گا۔انہوں نے اپرچترال کے مختلف وادیوں میں نوجوانوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے آنے والے چیلنجزسے عہدہ براہونے اوراپنے آپ کومستقبل کے مواقعوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تیاررہنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کاچترال بہت مختلف ہوگا،سی۔پیک کے بننے کے بعدہم سینٹرایشیاء اورچیناکے ذریعیے پوری دنیاکے ساتھ روابط میں ہونگے اورچترال مواقعوں کامحوارہوگااورچترال کے نواجون کے کردارسینٹرایشیاء اورچیناکے مارکیٹوں سے لے کریورپ کے مارکیٹ تک ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چینی زبان سیکھنے والے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں چینی تجربات کے ساتھ مل کر پاکستان میں ایک جدت پسند کاروباری کلچر کو تشکیل دے سکیں گی۔ پاکستان میں بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے سب سے زیادہ کارگر نسخہ یہی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان، ملازمتوں کی بجائے کاروبار کی طرف آئیں تاکہ نوجوان طبقہ نوکریاں لینے کے بجائے نوکریاں پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکے۔ انجینئرفضل ربی نے کہاکہ پاکستانی تاجر چینی زبان سیکھ کر چین کا دورہ کریں اور وہاں کے کاروباری کلچرکا مطالعہ کریں۔ نیز وہاں کے نوجوان تاجروں اورصنعتکاروں کے ساتھ تبادلہ خیالات کریں۔ اس طرح انہیں دنیا کی ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کی کامیابی کا راز سمجھ آجائے گا اوروہ اپنے ملک میں کاروباری کلچر فروغ دینے میں وہی راز لاگو کر سکیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ یہ چین اور پاکستان کی معیشتوں کو آپس میں جوڑنے کا ایک جامع فریم ورک ہے جس میں پاکستان اور چین دونوں کی حکومتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر کے معیشت کو پروان اور خطے میں خوشحالی لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے نے چترال کوتیزی سے ترقی کرنے کاموقع فراہم کیاہے ا س مقصدکے لئے چین پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کریگا،اقصادی رہداری منصوبہ خطے کی تقدیربدل دے گا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو،بے نظیربھٹواورآصف علی زرداری نے چین کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دی ۔سی پیک منصوبے کے تحت بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ہم سب تیاررہے کرمل کرکام کرناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں