چلاس میں رات گئے نامعلوم افراد نے تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد املاک کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی، گرلز سکول تکیہ میں توڑ پھوڑ اور بارودی مواد کے دھماکے کئے گئے جبکہ ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں علم دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور تعلیمی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ضلع میں تعلیمی ماحول کو محفوظ اور ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
182