187

بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے سفارشات تیار

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ کے بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط اوربااختیار بنانے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے محکمہ بلدیات کی طرف سے سفارشات کی تیاریوں کاسلسلہ جاری ہےذرائع کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام میں بعض بنیاد ی تبدیلیاں لانے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں مزیداختیارات دینے کے لیے قانون سازی کرے گی جس کے تحت تمام بلدیاتی اداروں کے لیے فنڈز میں اضافہ کیاجائے گا جبکہ ان کو نکاسی و فراہمی آب کے معاملات بھی حوالہ کیے جاسکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپنی حدودمیں سڑکوں کی تعمیر اورصفائی کے معاملات بھی اب ان کے سپرد کیے جائیں گے جبکہ پورے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی غرض نے فلٹرینش پلانٹس بھی لگانے کے لیے اضافی فنڈز دئیے جائیں گے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق عمران خان اور وفاقی حکومت بلدیاتی اداروں کو جمہوریت کی نرسریاں سمجھتے ہیں ا س لیے ان کو زیادہ سے زیادہ مضبو ط بنانے کے لیے کام جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں