225

لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک منصوبے کے نتیجے میں بدلتی ہوئی حالات کے تناظر میں (سی اے ای ایچ) کے زیر اہتمام علاقائی کانفرنس ہفتے کے روز شروع ہوگئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک منصوبے کے نتیجے میں بدلتی ہوئی حالات کے تناظر میں چترال ایسوسی ایسن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (سی اے ای ایچ) کے زیر اہتمام چترال میں دو روزہ علاقائی کانفرنس ہفتے کے روز شروع ہوگئی جس کا موضوع Chitral- the future hub of tourism and trade connectivityہے۔ ہفتے کے روزگورنمنٹ کامرس کالج کے ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی مہمان خصوصی اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے صدارت کی۔ سی اے ای ایچ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر حبیب الرحمن نے افتتاحی کلمات میں کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد پرروشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ایم این اے اور ضلع ناظم نے کانفرنس کے انعقاد کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئی حالات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور اپنی تہذیب وثقافت اور اقدار کی پاسدار ی کرتے ہوئے اپنے علاقے کو ترقی کے دوڑ میں شامل کرنے کے لئے اس کانفرنس کی اہمیت اپنی جگہ پرہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین، گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما الحاج رحمت غازی خان، ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا۔ اتوار کے دن کانفرنس کی کاروائی چترال یونیورسٹی کے اڈیٹوریم میں ہوں گے جس میں دوسروں کے علاوہ پشاور یونیورسٹی کے ایر یا اسٹڈی سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور، شعبہ جعرافیہ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن شامل ہیں جوکہ خصوصی طور پر چترال آئے ہیں۔ سی اے ای ایچ کے بانی بہار احمد بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد میں پروفیسر ممتاز حسین، پروفیسر شفیق احمد، پروفیسر ظہورالحق دانش، جلال الدین شامل، عطا ء حسین اطہر، عنایت اللہ اسیر، مہتاب ضیاب اور دوسرے دن رات ایک کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ دریں کانفرنس کے منتظمین کے اعلان کیا ہے کہ کانفرنس کی دوسرے دن کی نشستوں میں شرکت کے خواہش مند اتوار کے صبح ساڑھے 8بجے تک کامرس کالج پہنچ جائیں جہاں سے بسیں چترال یونیورسٹی روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں