338

چترال میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے بروغل فیسٹیول ملتوی کردیا

چترال میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے بروغل فیسٹیول ملتوی کردیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام 5ستمبر سے منعقد ہونے والا بروغل فیسٹیول چترال میں حالیہ سیلابوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور اب یہ فیسٹیول 12اور 13ستمبر کو منعقد ہوگا۔
فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بروغل وادی کا منفرد کھیل یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، گدھا پولو،گھوڑا پولو اور دیگرروایتی کھیل شامل ہیں۔بروغل فیسٹیول میں شریک ہونے والے سیاحوں کیلئے خصوصی طور پر ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں