322

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ کردیا ، اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کردی گئی

اسلام آباد /اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ کردیا ، اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق اکتوبرکے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپےفی کلوگرام اضافے کیا گیا ہے ، جس کے بعد ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں33.90 روپے فی سلنڈراضافے کا اعلان کردیا گیا ، اس ضافے کے ساتھ اکتوبرکےلیے11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت1416.29 روپےمقرر کردی گئی ۔ واضح رہے کہ ستمبرکے لیے11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی قیمت1382.38روپے تھی ۔ دوسری طرف چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس کی متبادل ایل پی جی کی ملکی ضرورت سو فیصد بڑھ گئی ہے ، چالیس ہزارٹن ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے جبکہ ضرورت ایک لاکھ ٹن ماہانہ ہوچکی ہے۔ چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت اس قدر بڑھنے والی ہے کہ گھروں میں ناشتہ اور کھانا پکانا مشکل ہوجائیگا ، فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ عرفان کھوکھر نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اسکی قیمت 400 روپے کلو سے بھی بڑھ جائیگی ، ڈسٹری بیوٹرز 6 ارب سے زائد کا ٹیکس دیتے ہیں، غیرقانونی کام کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اس حوالے سے آئی جی پولیس اور تمام کمشنرز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، خط میں تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کی گئی ہے ، سندھ حکومت نے ایل پی جی سلنڈر پر پابندی کے احکامات نوری آباد سانحے کے بعد جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں