286

ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ کا ایچ ای سی کے دفتر کے باہر دھرنا

ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ کا ایچ ای سی کے دفتر کے باہر دھرنا، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن اور ایچ ای سی میں مذاکرات کامیاب، ایچ ای سی کی جانب سے اساتذہ کے مطالبات کی تحریری یقین دہانی پر فپواسا نے دھرنا ختم کر دیا گیا، صدر فپواسا پنجاب کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسیوں پر یونیورسٹی اساتذہ کو سخت تحفظات تھے،
ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ اساتذہ نے ہائیر ایجوکیشن کے شعبے کی بھلائی کے لئے تحریک چلائی، ایچ ای سی نے بی پی ایس اور ٹی ٹی ایس اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کے لئے شرائط کو تسلیم کر لیا، ایچ ای سی نے پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا، ایچ ای سی نے ریسرچ جرنلز سے متعلق اساتذہ کی مختلف تجاویز کو تسلیم کر لیا، ہائیر ایجوکیشن کو بچانے کے لئے ملک بھر سے اساتذہ نے تحریک میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں