242

اپرچترال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کو رونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق SOPsپر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپرچترال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کو رونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق  پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سعود  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، ریسٹورنٹس، اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ اے اے سی نے حسب معمول تمام کاروباری حضرات بالخصوص عوام الناس کو SOPs پر من و عن عمل کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی طرف سے جو بھی ہدایات آتے ہیں بطور شہری ان پر عمل کرنا ہم سب پر اخلاقی فرض بنتا ہے۔ دوران مہم انہوں نے متعدد افراد کو ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ترین وارننگ دی۔ انہوں نے ان لوگوں کو آگاہ کیاکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹریز ویلج کونسل بھی اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم پھیلا رہے ہیں۔ تجار یونین بونی بازار کے صدر اور سیکرٹری بھی لاؤڈ اسپیکر کے زریعے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں