322

کھیلوں کے باعث دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت ملاہے،سرتاج احمد

پشاور/فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزخیبرپختونخواکے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ کھیلوںکے باعث دنیامیں پاکستان کوایک بہترشناخت ملاہے،کھیل کودایک اچھا مشغلہ ہے اس سے ہمیں بہترلیڈرزملیںگیے ،نواجونوں کو شعبہ کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے ہم سب نے اپناکرداراداکرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزخیبر پختونخوافٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ملک ہدایت الحق اور سیکرٹری محمدارشداورسکواش کے انٹرنیشنل کھلاڑی دانش اطلس سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر مولاناحزب اللہ چترالی ،مہمند چیمبر کے صدر سجاد علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔اس موقع پر خیبر پختونخوامیں فٹ سال سمیت مختلف کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے غوروخوص کیاگیا،خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخواکے کوارڈی نیٹر سرتاج احمد خان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہمارانوجوان نسل انتہائی باصلاحیت ہیں انہوںنے اپنی صلاحیتوں کے بدولت دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت دی ہے،سکواش کے عالمی چمپئن روشن خان اوراعظم خان سے لیکر جان شیرخان تک تمام کھلاڑیوںنے نامساعد حالات میں بھی جس قدرخودکو منوایا ہے وہ لائق تحیسن ہیں،اسکے علاوہ ہاکی،والی بال،کرکٹ،فٹبال،ٹیبل ٹینس اورمارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوںمیں ہمارے نوجوان کھلاڑیوںنے کامیا بی کے جھنڈے گھاڑدیئے ہیں،جن پرہمیں فخرہے،انہوںنے کہاکہ اس شعبے کو بام عروج پر پہنچانے اورکھلاڑیوکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی بھی اپناکرداراداکرسکتی ہے اوراللہ کے فضل سے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیںبھی کھیل اورکھلاڑیوں کیلئے بھرپورکام کرے گی۔انہوںنے کہاکہ یہی بچے اس ملک کے معیارہیں جس کیلئے بھاگ دوڑکرینگے۔سرتاج احمد نے نشے کی بڑھتی ہوئی صورتحال پرسخت تشوش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ بھی وقت ہے کہ اگرہم نے نوجوان نسل کی بہتررہنمائی نہیں کی تو مستقبل میں اسکے انتہائی برے اثرات مرتب ہونگے ،نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کیلئے کھیل کامحاظ استعمال کرناچاہئیے۔اس موقع پر صوبائی فٹسال ایسوسی ایشش کے صدرحاجی ملک ہدایت الحق نے کہاکہ خیبرپختونخوافٹسال کو گراس روٹس لیول پرفروغ دینے کیلئے پاکستان فٹسال فیڈریشن اورانٹرنیشنل فیڈریشن کی سرپرستی میں برازیلین کوچز پشاورمدعوکیاجنہوںنے صوبے کے مختلف اضلاع سے تقریباً40سے زائد کوچزکوبنیادی ٹریننگ دی،جس سے یقیناًاس کومقبولیت ملے گی اورنئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے جو قومی اوربین الاقوامی سطح پرملک کا نام روشن کرینگے۔آخرمیں خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہفایت الحق اور سیکرٹری محمدارشدنے ایف پی سی سی آئی کے کوارڈی نیٹر سرتاج احمد خان اور مہمند چیمبر آف کامرس کے صدرسجاد علی کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں