227

ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن مارکیٹاکورنکوواعیسائیت کوخیربادکہتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل

لندن(نیوزروزناقدرت )ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن مارکیٹاکورنکوواعیسائیت کوخیربادکہتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔انہوں نے دئرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعدانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ اپناآبائی ملک چھوڑکرہمیشہ کے لئے دبئی میں آبادہونے کافیصلہ کیاہے کورنکووا کاکہناہے کہ انہوں نے اسلام میں خواتین کودیے جانے والے حقوق سے متاثرہوکریہ مذہب اختیارکیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ وہ گزشتہ تین سال سے اس عقیدے کواپنانے کے حوالے سے غورکررہیں تھیں سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کرنے کے بعداپنانام مریم رکھ لیاہے ۔لندن میں شائع ہونے والے عرب جرنلال قدس العربی کی رپورٹ کے مطابق الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرسپرماڈل اوراداکارہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اعلان سے ان کے پرستارحیران رہ گئے ہیں واضح رہے انہوں نے چارلس یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اورلندن کے رائل کالج آف آرٹس سے فلم اورٹی وی پروڈکشن ڈیزائننگ میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں