395

شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی چترال نے طلباء وطالبات کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام ٹیسٹوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی کلاسوں کا اہتمام

چترال (نمائندہ ) شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی چترال نے طلباء وطالبات اور محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی ٹیچر ز کی سیلیکشن کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام ٹیسٹوں میں شرکت کرنے والوں کے لئےخصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا ہے اور دور دراز سے آنے والوں کے لئے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان کے مطابق محکمہ تعلیم میں ایس ایس ٹی، سی ٹی، پی ایس ٹی، ڈی ایم، اے ٹی، قاریہ /قاری کی اسامیوں کے لئے این ٹی ایس کے ٹیسٹ میں شامل ہونے والوں کے لئے انگریزی، ریاضی، فزکس، بیالوجی، کیمسٹری، عربی، اردو، جنرل نالج اور ایجوکیشن کے مضامین میں کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت نہم سے لے کر بی اے ، بی ایس سی تک اسپیشل ٹیوشن کلاسز بھی شروع کئے جارہے ہیں۔ کلاسز یکم جنوری 2018ء سے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول (گورنمنٹ ہائی سکول) چترال میں ہوں گے ۔ تمام خواہشمند حضرات کو 31۔دسمبر تک رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں